علاقائی موزونیت کے لحاظ سے پھلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائینگی

علاقائی موزونیت کے لحاظ سے پھلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )زرعی سائنسدان علاقائی موزونیت کے لحاظ سے پنجاب میں آم،کنو ،امرود ، کھجور ،بیر، آڑو، لوکاٹ ، انگور ، ناشپاتی ،انار، ایووکیڈو،الیچی اورسٹرابیری کی نئی اقسام متعارف کرائیں گے جبکہ پھلوں پر جدید تحقیق اور امور باغبانی کو بروئے کار لا کر پھلوں کی پیداوار اور خاصیت کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ مقامی تحقیقی ادارہ کے زرعی ماہرین کاکہناہے کہ ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدان پھلوں کی شیلف لائف بڑھانے اور ان کے بعد از برداشت نقصانات کم کرنے کے طریقہ کارپر تحقیقی عمل کوتیز کریں گے اور جدید سفارشات مرتب کرکے باغبانوں کوزرعی توسیعی عملہ اور پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ شعبہ ہارٹیکلچرکے زرعی سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کی کمرشل پیمانے پر کاشت کو فروغ دینے کے لیے 90سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 700ملین ڈالر سے زائدقیمتی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کی نئی اقسام کی تیاری کے ساتھ پھل کی مکھی، گدھیڑی،سٹرس سلااورسنڈیوں کے علاوہ ترشاوہ پھلوں کے امراض سٹرس کینکر،سٹرس گریننگ، سٹرس گموسس اورپودوں کے اچانک مرجھاؤ کے علاج بارے تحقیقی کام جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید :

کامرس -