ورچوئل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ویک ، مختلف مقابلہ جات میں فاتح طلباء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم

ورچوئل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ویک ، مختلف مقابلہ جات میں فاتح طلباء میں ...

  



لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں سٹوڈنٹ ویک کے سلسلہ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دینے کے لیے تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں کیا گیا۔اِس موقع پرورچوئل یونیورسٹی کے ملک بھر کے مختلف کیمپسز کی ٹیموں کے مابین موسیقی اور شارٹ پلے کے فائنل مقابلہ جات بھی منعقدکیے گئے۔علاوہ ازیں پاکستان بھر سے فوٹو گرافی، شاعری، پروگرامنگ، کوئز، ای گیمز،بیت بازی ، پینٹنگ،تقاریر،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ ٹورنامنٹ میں فا تح قرار پائے جانے والے طلبہ میں شیلڈزاورانعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک تھے۔اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے اِس طرح کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اِن مقابلہ جات کا مقصد نصاب کے ساتھ صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اِس موقع پراساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...