پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 48 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 48 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈشپنگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 48 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے12 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے لئے ایک کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بریک واٹر کے تعمیراتی کاموں کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ، ایسٹ ایکسپریس وے کیلئے 10 کروڑ، ملا بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 25 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : کامرس