نئے ٹیکسیشن نظام کیلئے سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے‘ اشرف بھٹی

نئے ٹیکسیشن نظام کیلئے سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے‘ اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران لاہورکے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نے ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت وسیع تر قومی مفاد میں بلا تاخیر عملی اقدامات اٹھائے ،متعلقہ وزارتوں کی جانب سے رابطوں میں فقدان کے باعث تاجروں کے دیرینہ مسائل سالہا سال سے حل نہیں ہو سکے ۔


ان خیالات کا اظہار صدر اشرف بھٹی نے لاہو رتنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر حاجی طارق فیروز، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید، سینئر نائب صدر ملک ناظم، فنانس سیکرٹری نعیم بادشاہ، چیئرمین کیولری،ڈیفنس مارکیٹ میاں سعید،چوہدری ایذد ، میاں اسلم سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکسیشن کے ناقص نظام کی وجہ سے ٹیکس دینے کی استطاعات رکھنے والے لاکھوں لوگ اس دائرے سے باہر ہیں جبکہ حکومت پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ لادھ رہی ہے جو کسی طرح قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کر چکے ہیں حکومت اور سرکاری افسران بند کمروں میں بیٹھ کر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مشاورت کی پالیسی اپنائیں۔ ہراساں کرنے کی بجائے دوستانہ ماحول میں مارکیٹوں میں سروے کیا جائے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے لا تعلق ہے جس سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
******

مزید :

کامرس -