بھارتی باکسر میری کوم نے ایشین باکسنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

بھارتی باکسر میری کوم نے ایشین باکسنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  



ویتنام (نیٹ نیوز)بھارتی باکسر میری کوم نے ایشین باکسنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔فائنل میں شمالی کوریاکی کم ہائنگ می کو 5-0کی شکست سے دوچارکیا۔میری کوم کا ایشین باکسنگ چیمپئین شپ میں جیتاجانیوالا یہ پانچواں میڈل ہے۔اس سے قبل وہ چارمرتبہ گولڈمیڈل جیت چکی ہیں۔انہوں نے 48کلوگرام کیٹگری میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیاہے۔35سالہ بھارتی باکسر51کلوگرام کیٹگری میں پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد48کلوکی کیٹگری میں شامل ہوئیں تھیں۔2014کے ایشین گیمز کے بعد باکسر کا 48کلوگرام کیٹگری میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔فائنل میں فتح کے بعد ٹوئٹر پرمیری کوم کیلئے شائقین اور عہدیداروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...