ایشیا کپ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ملائیشیا روانہ

ایشیا کپ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ملائیشیا روانہ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے لئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی، قومی ٹیم نجی ائیرلائن کی پرواز Ek 625 سے براستہ دبئی ملائیشیا پہنچے گی۔ایشیا کپ 8 نومبر سے 20 نومبر تک ملائشیا میں ہو گا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، افغانستان، میزبان ملائیشیا، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت حسن خان کر رہے ہیں۔15 رکنی سکواڈ میں محمد محسن خان، عمیر یوسف، زید عالم، حیدر علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، محمد حماد خان، محمد طلحہ، سعد خان، عاشر قریشی، موسیٰ خان، شاہین شاہ، محمد علی اور منیر ریاض شامل ہیں۔ محمد عارف، ارشد اقبال، عمران شاہ اور سلمان شفقت ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی