4ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول ، آسٹریلیاکے ہاتھوں پاکستان کو شکست

4ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول ، آسٹریلیاکے ہاتھوں پاکستان کو شکست

  



سڈنی (نیٹ نیوز)چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 9۔1 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔اس سے پہلے 2006 کی چیمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی تھی، لیکن آسٹریلیا کے خلاف پاکستان صرف ایک ہی گول کرسکا اور پاکستان کو اپنی ہاکی کی تاریخ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میلبورن کے سٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا ، 8 ویں منٹ میں جیز ہیوارڈ نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، 12 ویں منٹ میں جیک ویٹن نے گول کرتے ہوئے سکور 2۔0 کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کلین شمت نے فیلڈ گول کرتے ہوئے برتری کو مستحکم کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر آسٹریلیا کو 3۔0 سے برتری حاصل کی۔ 32 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کا کھاتہ کھولا تاہم اس کے ایک منٹ بعد ہی کلین شمت نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے بدلہ لے لیا، 43 ویں منٹمیں بلیک گوورز نے گول کرتے ہوئے سکور 5۔1 کر دیا۔بلیک گوورزنے ہیٹرٹرک کی۔چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرتے ہوئے مقابلہ 9۔1 سے اپنے نام کیا، 47 ویں منٹ میں ارونا سلام، 55 ویں، 56 ویں اور 60 منٹ میں گووور بلیک نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔ گرین شرٹس دوسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔خیال رہے ٹیم کے ساتھ ساتھ اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد، سلیکشن کمیٹی کے رکن ایاز محمود بھی موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...