ایڈجیو ڈیکٹر نے پی سی بی اور شرجیل کی اپیلوں کو مسترد کر دیا

ایڈجیو ڈیکٹر نے پی سی بی اور شرجیل کی اپیلوں کو مسترد کر دیا
 ایڈجیو ڈیکٹر نے پی سی بی اور شرجیل کی اپیلوں کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایڈجیو ڈیکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شرجیل خان کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ،پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ میں شامل شرجیل خان کی پانچ سال کی سزا کوبڑھانے جبکہ شرجیل خان نے اپنی سزا کم کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرجیل خان کی سزا کم کرنیکی اپیل مستردکردی گئی،جبکہ پی سی بی نے شرجیل کی سزابڑھانے کیلیے ا پیل کی تھی،تاہم ایڈجیو ڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلیں مستردکر دی گئی ہیں۔واضح رہے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل کو5سال پابندی کی سزاسنائی تھی،شرجیل خان کی پانچ سال کی سزا میں ڈھائی سال معطلی کی سزا بھی شامل ہے۔