ٹام کیورن آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب

ٹام کیورن آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب
 ٹام کیورن آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب

  



لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر ٹام کیورن کو زخمی سٹیون فن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا، فن گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا۔ ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکٹرز نے ٹام کیورن کو فن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ابھی تک ٹیسٹ میچ میں ملک کی نمائندگی نہیں کی تاہم لمیٹڈ اوورز کرکٹ میں ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے اسلئے انہیں کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں آزمایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...