پی ٹی وی کے چیف کیمرہ مین نجیب اللہ ریٹائرڈ، اعزاز میں ظہرانہ

پی ٹی وی کے چیف کیمرہ مین نجیب اللہ ریٹائرڈ، اعزاز میں ظہرانہ
 پی ٹی وی کے چیف کیمرہ مین نجیب اللہ ریٹائرڈ، اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے چیف کیمرہ مین نجیب اللہ خان کے اعزاز میں ایک ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے پی ٹی وی لاہور سینٹر میں نجیب اللہ خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جو بتیس سالہ خدمات کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔نجیب اللہ خان نے پی ٹی وی میں گزارے لمحات کو اپنا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اپنی سروس کے دوران واقعات و تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں جنرل منیجر لاہور سینٹرعبداالحمید قاضی کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے سربراہان ایگزیکٹوپروگرام منیجر محمد بشیر،ایگزیکٹو انجینئرنگ منیجراحسان چوہدری ، ایگزیکٹومنیجرایڈمن اینڈ پرسنائل محمد غضنفرنیہال ،سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ ، انور حسین ،چیف کیمرہ مین ملک گلبازخان،آئی ٹی منیجر پرویز باغ ،پبلک ریلشن آفیسر محمد کاملین خان اور دیگرنے بھی شرکت کی ۔

مزید :

کلچر -