فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اورسٹیج پروڈیوسرز کا مشترکہ اجلاس

فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اورسٹیج پروڈیوسرز کا مشترکہ اجلاس

  



لاہور(فلم رپورٹر) فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اورسٹیج پروڈیوسرز کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روزایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا سٹیج پرپرفارم کئے جانے والے گانوں کی رائلٹی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کو ادا کرنا تھا ۔فلم پرڈویوسرز کا مطالبہ تھا کہ سٹیج پر دکھائے جائے والے فلمی گانے کمرشل گانوں کے زمرے میں آتے ہیں اس لئے ن کی رائلٹی ادا کی جائے اس سلسلہ میں10یوم قبل بھی ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں دونوں فریقین نے مہلت مانگی تھی اس سلسلہ کاایک اجلاس گزشتہ روزبھی منعقد ہوا مگر چند ممبران کی عدم موجودگی کی بنا پر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے 3یوم کا مزید وقت دیا ہے انہوں نے کہا اگر اس سلسلہ میں دونوں پارٹیوں میں کوئی متفقہ فیصلہ نہ ہوپایا تو سٹیج پر دکھائے جانے والے گانوں پر پابندی کردی جائے گی ۔

اجلاس میں فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے شہزاد رفیق،اعجاز کامران اورجلال الدین شامل تھے جبکہ ڈرامہ پروڈیوسرز کی جانب سے سخی سرور،آصف علی راہی،محمد حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل خواجہ نذراسلام اور کوآرڈی نیٹر الحمراء نیاز حسین لکھویرانے شرکت کی۔

مزید : کلچر


loading...