مجھے گلوکاری سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے:صومیہ خان
لاہور (فلم رپورٹر) مجھے گلوکاری سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اور میں نے ایک جذبہ کے ساتھ گائیکی کی یہی وجہ ہے کہ موسیقی سے محبت کرنے والوں نے میری آواز کو خوب پذیرائی بخشی،مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پہ میرے گائے ہوئے گیتوں نے خوب دھوم مچائی میرے پرستاروں کی محبت اور پسندیدگی کے باعث میرے جذبے اور حوصلے بلند ہوئے ان خیالات کا اظہار گلوکارہ صومیہ خان نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب تک میرے پرستار میری آواز کا پسند کرتے رہیں گے تب تک میں اپنی آواز سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی ترنگوں اور امنگوں کو جگاتی رہوں گی۔