نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ،میگھا

نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ،میگھا
 نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ،میگھا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،پرفارمر و ماڈل قتالہ سٹیج میگھا نے دبئی سے ’’پاکستان‘‘کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے۔میگھا نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...