بھارتی فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا تجربہ انتہائی یادگار تھا،ماورہ حسین

بھارتی فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا تجربہ انتہائی یادگار تھا،ماورہ حسین
 بھارتی فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا تجربہ انتہائی یادگار تھا،ماورہ حسین

  



لاہور (فلم رپورٹر ) معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی، بھارت میں فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘ کا تجربہ انتہائی یادگار تھا اور فلم کی کامیابی نے میرے حوصلے مزید بلند کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان کی کمسن اداکارہ ہوں جس نے بھارتی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہاں اپنے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ بنایا ۔

آئندہ آنے والی پاکستانی فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میرا مستقبل بڑا روشن ہے ۔ماورہ حسین نے کہا کہ تمام کامیابیاں میرے والدین ، دوستوں اور پرستاروں کے ساتھ سینئر اداکاروں کی مرحون منت ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...