لیجنڈموسیقارماسٹر فیروز کے اہلخانہ کسمپرسی کی حالت میں

لیجنڈموسیقارماسٹر فیروز کے اہلخانہ کسمپرسی کی حالت میں

  



لاہور ( فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم موسیقار ماسٹر فیروز نظامی کے اہل خانہ کسمپرسی کی حالت میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ماسٹر فیروز نظامی 42سال قبل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے ان کے اہل خانہ کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی۔ عظیم گلوکار کی 90 سالہ اہلیہ غلام فاطمہ دیگر اہل خانہ کے ساتھ اندرون بھاٹی گیٹ میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے شوبز حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسٹر فیروز نظامی کے اہل خانہ کی مالی امداد کے ساتھ ان کی بیوہ کا ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کریں تاکہ فنکاروں کو یہ احساس ہو سکے کہ حکومت اپنے عظیم فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کی قدر کرتی ہے اور مشکل حالات میں بھی ان کو اکیلا نہیں چھوڑتی ۔

مزید : کلچر


loading...