ودیا بالن فلم کی تشہیر کیلئے پاک بھارت سرحد پر بھی پہنچ گئیں

ودیا بالن فلم کی تشہیر کیلئے پاک بھارت سرحد پر بھی پہنچ گئیں
 ودیا بالن فلم کی تشہیر کیلئے پاک بھارت سرحد پر بھی پہنچ گئیں

  



ممبئی ( آن لائن)بالی ووڈ ادا کارہ ودیا بالن اپنی آنے والی فلم ’ تمہاری سلو‘ کی تشہیر کیلئے پاکستان اور بھارت کی سرحد پر بھی پہنچ گئیں ،آدارکارہ نے بھارتی فوجیوں اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن نے بھارتی ریاست گجرات میں پاک ،بھارت سرحد کا دورا کیا۔ودیا بالن گجرات کے شہر بھوج سے 150 کلو میٹر دوری پر واقع پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف بھارتی خواتین اہلکاروں کے ساتھ گانے ’ہوا ہوائی‘ پر رقص کیابلکہ انہوں نے مرد اہلکاروں کے ساتھ بھی باتیں کیں۔ودیا بالن کے دورے کے دوران بھارتی خواتین فوجی اہلکاروں نے انہیں صحرائی علاقے کا دورہ بھی کروایا جبکہ علاقے میں شدید گرمی اور دھوپ کے باعث خواتین اہلکاروں نے اداکارہ کو چھتری کے ذریعے سایہ بھی فراہم کیا۔

مزید : کلچر


loading...