سکول کے دنوں میں مراٹھی مضمون میں فیل ہو جاتی تھی،شلپا شیٹھی کندرا
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا نے کہا ہے کہ وہ سکول کے دنوں میں مراٹھی مضمون میں فیل ہو جاتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا نے بچوں کے ڈانس ریالٹی ٹی وی شو ’’سپر ڈانسر چیپٹر 3 ‘‘کی تازہ قسط کی عکسبندی کے دوران سکول کے دنوں میں مشکل ترین مضمون کے حوالے سے کہا کہ وہ سکول کے دنوں میں مراٹھی مضمون میں فیل ہو جاتی تھیں اور یہ مضمون انہیں مشکل ترین لگتا تھا لیکن اب روانی سے مراٹھی زبان بول لیتی ہوں۔
اداکارہ بچوں کے ڈانس ریالٹی ٹی وی شو ’’سپر ڈانسر چیپٹر 3 ‘‘ میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔