’’مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘‘ میں انکیتا لوکھنڈے کے کردار کی جھلک جاری
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’مانیکرنیکا : دی کوئین آف جھانسی‘‘ میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈی نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم ’’مانیکرنیکا : دی کوئین آف جھانسی‘‘ میں رانی لکشمی بائی کی فوج میں ایک اہم مشیر اور خاتون سپاہی جھلکری بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔