فلم میں برائی نہیں ،اچھا کام ہواتو ضرورکروں گی،مہک نور

فلم میں برائی نہیں ،اچھا کام ہواتو ضرورکروں گی،مہک نور
فلم میں برائی نہیں ،اچھا کام ہواتو ضرورکروں گی،مہک نور

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ وپرفارمرمہک نور نے کہاہے کہ میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں فلم میں کوئی برائی نہیں ہے اچھا کام ہوگا تو ضرورکروں گی ۔پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔مہک نور نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اپنے رویے کو پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں مہک نور نے کہاکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔ صرف اچھااور پرفارمنس والا کردار قبول کرتی ہوں اور دھڑ دھڑاڈرامے حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نئے فنکاروں کو ٹی وی کے اکیڈمی کی حیثیت رکھنے والے فنکاروں کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے کام میں خوبصورت اور نکھار آسکیں ۔

مزید : کلچر