سینما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں،فردوس جمال

سینما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں،فردوس جمال
سینما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں،فردوس جمال

  



لاہور ( فلم رپورٹر) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ جب تک بھارتی فلموں پر مکمل پابندی عائد نہیں ہوتی اس وقت تک پاکستان فلم انڈسٹری فروغ نہیں پا سکتی ، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بڑی باتیں کی جاتی ہیں مگر حقیقت میں دیکھا جائے تو ہم ایک قدم آگے جاتے ہیں تو پھر دوبارہ ایک قدم پیچھے واپس آجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے فلم پروڈیوسرزنے کامیاب فلمیں بنائی ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ فلم انڈسٹری فروغ پا رہی ہے ۔ لیجنڈ اداکار یوسف خان نے ہمیشہ بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کی اور آخری دم تک وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اب یہ علّم میں نے اٹھا لیا ہے اور بھارتی لابی کے خلاف میری آواز بڑی موثر ثابت ہو گی ۔ فردوس جمال نے کہا کہ پاکستانی سینما گھروں میں ہر ماہ دو سے تین نئی فلمیں لازمی ریلیز ہونی چاہئیں تاکہ ہمارے سینما گھروں کی جان بھارتی فلموں سے چھوٹ جائے۔

میں سینما مالکان کو قصور وار قرار نہیں دیتا کیونکہ ان کا کاروبار سینماؤں میں فلم لگانا ہے اگر پاکستانی فلمیں میسر نہیں ہوں گی تو مجبوری میں وہ بھارتی فلمیں ہی لگائیں گے مگر اس کے باوجود بھی میں سینما مالکان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں تاکہ ہماری انڈسٹری اپنی بحالی کی طرف جا سکے۔

مزید : کلچر


loading...