لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام مصوری کی نمائش کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام مصوری کی نمائش کا انعقاد

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام الحمراء کے مصوری کے طالب علموں کے کام پر مبنی نمائش کا انعقاد الحمراء آرٹ گیلری میں ہوا۔ جس کا افتتاح ملک کے نامور ادیب وشاعر اور دانشور ڈاکٹر اصغر ندیم سید نے کیا ۔جبکہ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ مصوروں کو اپنے احساسات اور جذبات کو اپنے فن پاروں پراتارنے کے لئے جو فہم وادراک کا ہنر درکار ہوتاہے وہ انھیں الحمراء کے پلیٹ فارم پر سکھایا جاتاہے ،یہ نمائش کے ذریعے نوجوان اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔اس نمائش میں آویزاں کیا گیا کام نہایت دلکش اور خوبصورتی کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان مصوروں کے داخلی و خارجی اور انفرادی و اجتماعی تجرے کا عکس ہے جو انہوں نے یہاں سے سیکھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مصوری کا ئنات کے مشاہدے کا ایک نظری زائچہ ہوتی ہے ،جونہایت دلچسپ ہونے کے علاوہ ایک پیچیدہ فن ہے ۔مگر میری نظر میں اس شعبہ سے وابستہ نوجوان مصوروں کی یہ کاؤش قابل ستائش ہے جو اس نمائش کا حصہ ہے۔ اس نمائش میں الحمراء آرٹس کونسل سے تربیت حاصل کرنے والے مصوروں مسرت کلانچوی،کرن خان، ارمان علی، ارسلان اور راحت ودیگرکے خطاطی اور لینڈ سکیپ پر مبنی فن پاروے آویزاں کئے گئے ہیں اوران مصوروں کی تربیت منجے ہوئے مصوری کے اساتذہ امجد نعیم اور زرمینااسلم نے کی ہے۔ واضح رہے یہ نمائش 9نومبر2017تک جاری رہے گی۔

مزید : کلچر


loading...