محبت کے پیغام اجاگر کرنے کیلئے مقبول کھیل’’ بلھا‘‘ کا سپیشل شو

محبت کے پیغام اجاگر کرنے کیلئے مقبول کھیل’’ بلھا‘‘ کا سپیشل شو
 محبت کے پیغام اجاگر کرنے کیلئے مقبول کھیل’’ بلھا‘‘ کا سپیشل شو

  



لاہور(فلم رپورٹر) اجوکاتھیٹرامن اور محبت کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے مقبول کھیل’’ بلھا‘‘ کا سپیشل شو گزشتہ روز الحمرا ہال میں پیش کیا گیا۔کھیل صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی حیات میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے جبکہ اْن کی مقبول شاعری بھی کھیل کا حصہ ہے۔ کھیل کو اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات مدیحہ گوہر نے دی ہیں۔ پنجابی زبان کے معروف صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی تعلیمات اور ان کے دور میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی اس کھیل کو اجوکا تھیٹر کی ٹیم پاکستان ، بھارت ، مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے پیش کر چکی ہے اور اس کا شمارپاکستانی تھیٹر کے کلاسک کھیلوں میں کیا جاتا ہے۔

رائٹر شاہد محمود ندیم کے مطابق ’’ بلھا‘‘ ڈرامہ اگرچہ تین سو سال قبل پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے لیکن امن ، محبت اور برداشت سے بھرپور ا سکا آفاقی پیغام موجودہ دور کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ کھیل میں سینئر فنکار عاصم بخاری ، کامران مجاہد ، عثمان راج ، عثمان ضیا ء ، نایاب فائزہ ، اور عثمان چوہدری نمایاں کردار وں میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...