ناقص فارم سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی میں رکاوٹ

ناقص فارم سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی میں رکاوٹ
 ناقص فارم سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی میں رکاوٹ

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 2010میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ اس وقت قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں اور گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں ان کی پرفارمنس بھی بہترین رہی تھی تاہم اس سال پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ان کی بدترین پرفارمنس نے قومی ٹیم میں ان کی واپسی کے امکانا ت کو شدید زک پہنچائی ہے ۔ حالیہ سیزن میں سلمان بٹ نے اب تک واپڈ ا کے لیے 7میچز کی 13اننگز میں محض20.31 کی اوسط سے 264رنز سکور کیے ہیں جن میں 2نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے اگرچہ رواں سیزن میں 234رنز سکور کیے تاہم ان کی اوسط سلمان بٹ سے زیادہ (21.36) رہی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی