کوہلی بڑے دل والابڑاکھلاڑی ہے، عرفان کاٹوئٹر پر پیغام

کوہلی بڑے دل والابڑاکھلاڑی ہے، عرفان کاٹوئٹر پر پیغام
 کوہلی بڑے دل والابڑاکھلاڑی ہے، عرفان کاٹوئٹر پر پیغام

  



لاہور (سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ’جان لیواباؤلر قرار دیا تو محمد عرفان کو بھی مشکل باؤلر قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے سٹول پر کھڑے ہو کر انہیں عرفان کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کروائی تھی۔ اس انٹرویو کو پاکستانیوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا اور شعیب اختر نے اس پر جواب بھی دیا ۔محمد عرفان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’’ویرات کوہلی کیسا شریف آدمی ہے! بڑے دل والا بڑا کھلاڑی۔ میرے دوست تمہارے لئے دعائیں۔ امید ہے کہ ہم میدان میں ایک دوسرے کیساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں گے۔ محمد عرفان کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوا تو نہ صرف پاکستانیوں نے اسے سراہا بلکہ بھارتی صارفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ویرات کوہلی بھی جواب دینے پر مجبور ہو گئے جنہوں نے لکھا’’ شکریہ‘‘

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...