ادبستان صوفیہ سکول مسلسل چوتھی بار پنجاب اولمپیک ٹرافی جیت لی

ادبستان صوفیہ سکول مسلسل چوتھی بار پنجاب اولمپیک ٹرافی جیت لی
 ادبستان صوفیہ سکول مسلسل چوتھی بار پنجاب اولمپیک ٹرافی جیت لی

  



لاہور(سپورٹس ڈیسک)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتام آ ٹھویں انٹر سکول کالجز گیمز 2017میں ادبستان صوفیہ سکول کی طالبات نے چھ گولڈ میڈل 408پوائنٹس کے ساتھ 250سکولز میں سے پنجاب اولمپیک چیمپےئن شپ ٹرافی مسلسل چوتھی باراپنے نام کرلی۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی شیخ روحیل اصغر، افتخار علی ملک صدر پنجاب اولمپک ایسو سی ایشن ،سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن خواجہ ادریس حید ر مہمان خصوصی تھے۔رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے ادبستان صوفیہ کی طالبات اور ہیڈ مسٹریس مس توقیر نواز کو پنجاب اولمپیک چیمپئن شپ کی ٹرافی دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور چوتھی مرتبہ مسلسل یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر طالبات کی عمدہ سپورٹس سپرٹ کی زبر دست تعریف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ادبستان صوفیہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خواجہ محمد عاصم ،عالیہ عاصم ڈائریکٹریس، پرنسپل کرنل عبد الخالق ناصر ہیڈ کوارڈینیشن اینڈ ڈویلپمنٹ عبد الکریم طاہر ہیڈ مسٹریس مس توقیر نواز نے طالبات کو مبا رک باد دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی