انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز بنا لئے

انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 278 رنز بنا لئے

  



ایڈیلیڈ (نیٹ نیوز) انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ایشز وارم اپ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے، ڈیوڈ مالان، سٹونمین اور جوروٹ نے نصف سنچریاں سکور کیں، فالنز نے 4 اور کولمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ چار روزہ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے تھے، مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک پہلے وارم اپ میچ کے بعد دوسرے وارم اپ میچ کی پہلی اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور 15 رنز بنا کر چلتے بنے، ڈیوڈ مالان 63، سٹونمین 61 اور کپتان جوروٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 33، جونی بیئرسٹو 9، کرس ووکس 33 اور اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فالنز نے 4 اور کولمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...