باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی

باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی

  



لندن(نیٹ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سرجری کے بعد مکمل صحتیابی اور گھریلو تنازعات سے چھٹکارا پا کر رِنگ میں دوبارہ انٹری ڈال دی، ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔کِنگ خان نے اب تمام مسائل کو ناک آؤٹ کر دیا ہے اور دوبارہ باکسنگ رِنگ میں اِن ایکشن ہو گئے، انہوں نے بولٹن جم میں باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دی۔ مسائل سے چھٹکارا اور رِنگ میں دبنگ انٹری کی دھوم پڑ گئی ہے، باکسر عامر خان پینتیس میں سے اکتیس فائٹس جیت چکے ہیں، چار میں انہیں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی