پہلا ٹی 20، پاکستان ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ کا ہاتھوں 15رنز سے شکست

پہلا ٹی 20، پاکستان ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ کا ہاتھوں 15رنز سے شکست

  



شارجہ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیدی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، کیٹ مارٹن 46، سوفی ڈیوائن 41، کیٹی پرکنز 26 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے 3 جبکہ ایمن انور، ثناء میر اور جویریہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔148 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 132 رنز بنا سکی، ناہیدہ خان 34، جویریہ خان 27، کپتان بسمعہ معروف 25 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ تھامسن نیوٹن نے 2 جبکہ لی تاہوہو اور سوفی ڈیوائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...