نمائشی میچ ،راجرفیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دیدی

نمائشی میچ ،راجرفیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دیدی
 نمائشی میچ ،راجرفیڈرر نے اینڈی مرے کو شکست دیدی

  



لندن(نیٹ نیوز)برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نمائشی میچ میں راجر فیڈرر سے ہار گئے ۔ انجری کے بعد کم بیک کرنے والے برطانوی سٹار نے کھیل کے دوران وِگ پہنی تو شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے ، سکاٹش سکرٹ پہن کر کھیلتے رہے ۔ گلاسگو کے ٹینس کورٹ میں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ ہوا ۔ انجری سے چھٹکارے کے بعد اینڈی مرے سوئس پلیئر راجر فیڈرر کیخلاف ایکشن میں نظر آئے ۔دونوں سٹارز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، اینڈی مرے اپنے کم بیک میچ میں کامیابی تو حاصل نہ کر سکے لیکن شائقین کو خوب انٹر ٹین کیا ۔ کھیل کے دوران وہ اچانک وِگ پہن کر کورٹ میں آئے تو مداح خوب محظوظ ہوئے ۔ راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے ۔ سکاٹش سکرٹ پہن کر کھیلتے رہے ، دونوں کی چلبلی حرکتوں پر شائقین نے خوب داد دی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی