سروس 15 سائیڈ رگبی لیگ کا اہم میچ لاہور نے جیت لیا

سروس 15 سائیڈ رگبی لیگ کا اہم میچ لاہور نے جیت لیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پانچویں سروس 15 سائیڈ رگبی لیگ کے اہم میچ میں لاہور رگبی فٹ بال کلب نے لاہور ہاکس رگبی فٹ بال کلب کو 24-07سے ہرا دیا۔

لاہور رگبی کلب کی طرف سے پہلے ہاف میں شعیب نے ٹرافی سکور کردی جسے شیر علی نے کنورٹ کردیا۔ پھر 20 ویں منٹ میں خالد نے لاہوررگبی کلب کی طرف سے دوسری ٹرافی سکور کردی جسے شیر علی نے کنورٹ کردیا۔ دوسرے ہاف میں لاہور رگبی کلب کی طرف سے داؤد نے ایک اور ٹرائی سکور کی دوسرے ہاف میں ہی لاہور ہاکس کی طرف سے ارسلان نے ٹرائی سکور کی جسے عارف نے کنورٹ کیا۔ آخری مراحل میں داؤد نے ایک اور ٹرائی سکور کرکے لاہور رگبی فٹ بال کلب کو میچ 24-7 سے جتوا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...