پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریزآج سے شروع ہوگی

پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریزآج سے شروع ہوگی

  



اسلام آباد( آن لائن) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز آ ج جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے۔

سیریز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ایونٹ میں 9 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت افغانستان، مالدیپ، ترکی، سری لنکا، کمبوڈیا، شام اور نیپال شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں37 پاکستان اور 26 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایونٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، ویمن سنگلز اینڈ ڈبلز اور میکسڈ ڈبل شامل ہیں اور ٹورنامنٹ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ادھر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...