کوہلی نے ٹی 20ٹرافی محمد سراج کوتھما دی

کوہلی نے ٹی 20ٹرافی محمد سراج کوتھما دی

  



کولکتہ(نیٹ نیوز) ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیتی گئی ٹرافی ڈیبیو کرنے والے محمد سراج کو تھما دی، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام سے نوجوان کھلاڑی کا حوصلہ بڑھے گا اور مستقبل میں اس کی پرفارمنس میں بھی بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ محمد سراج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں کوئی یادگار پرفارمنس نہیں دے سکے، اس کے باوجود ویرات کوہلی نے ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے نوجوان کرکٹ کی جم کر حوصلہ افزائی کی۔

، اور میچ کے بعد انعامات کی تقسیم کیلئے ہونے والی تقریب میں ٹرافی وصول کر کے نوجوان کرکٹر کے حوالے کر دی۔ انڈین کپتان ویرات کوہلی اپنے جذبہ خیر سگالی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ویرات پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے بھی معترف ہیں اور بیشتر مواقع پر اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...