جاپان ہیلی کاپٹر گرنے سے 4افراد ہلاک
ٹوکیو (آن لائن)جاپان میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے مقامی پولیس کے مطابق علاقہ یوئینو میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تاہم ریسکیو سروسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے جبکہ حادثہ سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منظر سے غائب ہونے سے قبل ہیلی کاپٹر کی رفتارعام طور پر کم تھی۔
تاہم پولیس نے حادثہ سے متعلق تحقیق کا آغاز کردیا ہے ۔