چین اور جرمنی کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

چین اور جرمنی کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

  



بیجنگ(اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ٹیلی فون پر جرمنی کی چانسلرانجلا مرکل کے ساتھ بات چیت کی ہے۔چینی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤوں نے فریقین نے گزشتہ ایک سال میں باہمی تعلقات اور تعاون میں نئی پیش رفت کو سراہا۔ لی کی چیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے رابطے اور تبادلے بہت نتیجہ خیر ثابت ہوئے۔فریقین نے اہم بین الاقوامی امور پر خوشگوار انداز میں مفاہمت اور تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین میں جرمنی سمیت دوسرے ملکوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری اور چینی فریقوں کے ساتھ تکنیکی تعاون کا خیر مقدم کرتی ہے۔چینی حکومت تمام چینی اور غیرملکی اداروں کے ساتھ یکساں سلوک کرے گی اور مارکیٹ میں مساویانہ اور صاف و شفاف ماحول فراہم کرے گی۔اس موقع پر جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی اور چین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

جرمنی چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جرمنی کو امید ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان نئے دور کی بات چیت کے لئے تیاریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں گی۔ باہمی اقتصادی و تجارتی تعاون کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر