شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کی مجوزہ بحری مشقوں کی مذمت

شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کی مجوزہ بحری مشقوں کی مذمت

  



پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے اخبار رودونگ شِن مْن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حد سے زیادہ ممکنہ اشتعال انگیز اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخبار نے جزیرہ نما کوریا کے نزدیک پانیوں میں ایٹمی توانائی سے چلنے والے تین طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے سے کشیدگی پیدا کرنے پر امریکا کی مذمت کی ہے۔ اخبار نے اس اقدام کو جزیرہ نما کوریا، علاقائی امن اور سلامتی پر کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند کوریائی عوام اور بین الاقوامی برادری کے لئے ایک شیطانی چیلنج قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر