اسرائیلی صدر کے دورہ سپین کے خلاف مظاہرہ

اسرائیلی صدر کے دورہ سپین کے خلاف مظاہرہ

  



میڈرڈ(اے پی پی)سینکڑوں امن پسند افراد نے اسرائیلی صدر کے دورہ سپین کے خلاف دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے میڈرڈ کی بلدیہ کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی صدر ریوبین ریولین کے دورے کے خلاف نعرے لگائے۔یہ مظاہرہ عین اس وقت کیا گیا جب میڈرڈ کی میئر مانوئیلا کارمینا اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شہر کی چابی اسرائیلی صدر کو پیش کر رہی ہیں۔اس سے پہلے امن پسند ہسپانوی شہریوں نے میڈرڈ کی میئر کے نام اپنے کھلے خط میں خبردار کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ پینگین بڑھانے کوشش نہ کریں اور شہر کی چابی کسی ایسے شخص کو نہ دیں جس کے ہاتھ بے گناہ فلسطینی بچوں اور شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔سپین کے عوام نے سینیٹ کی عمارت اور دیگر شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر