امریکی ویزوں کی بحالی مثبت قدم ،فتح اللہ گولن کو بھی حوالے کیاجائے ،ترک وزیر اعظم
انقرہ (این این آئی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکی ویزوں کے اجراء کی بحالی مثبت قدم ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن علی یلدرم نے اپنے بیان میں امریکا سے ترک جلا وطن مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ترکی سے ویزوں کا اجراء جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔