سعودی بحریہ کے نئے کمانڈر کی ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

سعودی بحریہ کے نئے کمانڈر کی ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بحریہ کے نئے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈمرل الغفیلی کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے سعودی عرب کی بحری افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔سعودی ولی عہد نے انھیں نئے رینک کے بیج لگا ئے ۔ ان کی امیر البحر کے عہدے پر ترقی پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابی کی دعا کی ہے۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کی تمام مسلح افواج کے سربراہ کی حیثیت سے ہفتے کے روز بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل عبداللہ بن سلطان بن محمد السلطان کو برطرف کرکے ریٹائر کردیا تھا ۔
اور ان کی جگہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر بحری افواج کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -