ایران ریاض ائیرپورٹ پر پر میزائل حملے میں ملوث ہے ،ایرانی اپوزیشن

ایران ریاض ائیرپورٹ پر پر میزائل حملے میں ملوث ہے ،ایرانی اپوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(این این آئی)ایرانی حزبِ اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت اور صحافی محمد نوری زاد نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل کے حملے میں ملوث ہے۔حوثیوں نے یمن سے یہ میزائل داغا تھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوری زاد نے ایرانی رجیم کو عراق اور شام میں مداخلت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کو قرون وسطیٰ کا خونیں رجیم قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایرانی رجیم کو اپنا دھڑن تختہ ہونے کا خطرہ ہے اور اس لیے وہ اس خطرے سے نبرد آزما ہے۔ان کا کہناتھا کہ دنیا ایرانی رجیم کو ایک مختلف نظر سے دیکھتی ہے اور اس کی نظر میں ایران میں اس وقت جلادوں کے گروہوں اور قاتلوں کی حکومت ہے اور انھوں نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔نوری زاد نے اپنے ہم وطنوں پر زوردیا کہ رجیم کی تبدیلی کے لیے پْرامن جدوجہد جاری رکھیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک اسلحہ اٹھانے اور ملّاؤں کو پھانسی چڑھانے پر زور نہیں دیتی ہے ۔ہمیں پْرامن طریقے سے اپنا کام جاری رکھنا چاہیے تا کہ انھیں (ارباب اقتدار کو) گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جاسکے۔

مزید :

عالمی منظر -