ترکی کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہمارا خواب ہے، صدر

ترکی کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہمارا خواب ہے، صدر

  



استنبول (اے پی پی) ترک حکمران جماعت کے چیئر مین اور صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو نئے صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مصروف ہے۔ ترکی کے خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتی ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کے لیے پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی جس کے لیے حکومت نے پروگرام تیار کر لیا ہے اور عوام کا اعتماد ہمارے ساتھ ہے۔

دہشت گردی کے خلاف صدر طیب کا کہنا تھا کہ ’’پی کے کے‘‘ اور داعش کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے ترکی کے خلاف دوہرے معیار کام لے رہی ہے یہ کھیل زیادہ عرصے نہیں چلے گا۔

مزید : عالمی منظر