جامعہ الازھر کے مفتی اعظم کی پوپ فرانس سے ملاقات

جامعہ الازھر کے مفتی اعظم کی پوپ فرانس سے ملاقات

  



روم (آن لائن)مصر کی جامعہ الازھر کے مفتی اعظم احمد الطیب نے روم میں مسحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ویٹی کن سٹی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتی اعظم نے کہا کہ اس وقت اسلام کو اپنے ہی خلاف جنگ کا سامنا ہے اور اس دہشتگردی کا شکار خود مسلمان بھی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک کینسر کی طرح ہے جو دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔

جامعہ الازھر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کررہا ہے تاہم مفتی احمد الطیب کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ مذاہب کے درمیان مکالمے آغاز کیا جائے ورنہ اس بات کے خدشات ہیں کہ ہم ایک بار پھر تشدد اور اندھیروں کے دور میں لوٹ جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر