سموگ کے باعث نئی دہلی میں تمام پرائمری سکول بندکرنے کا اعلان

سموگ کے باعث نئی دہلی میں تمام پرائمری سکول بندکرنے کا اعلان

  



نئی دہلی(این این آئی) دہلی میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بدھ کو تمام پرائمری سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سکولوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو باہر نہ کھیلنے دیں۔دہلی میں بدھ کی صبح سے ہی دھند چھائی رہی اور لوگ سانس لینے میں دقت اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہے ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہر سال دلی اس موسم میں ایک مہینے کے لیے گیس چیمبر میں تبدیل ہوجاتی ہے اور ہم سب کو مل کر اس کا کوئی حل تلاش کرنا ہوگا۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک خبر رساں ارارے کو بتایا کہ دلی میں آلودگی کی سطح کے پیش نظر پبلگ ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان گیا گیا ہے۔ماہرین کا کہناتھا کہ لوگوں کو خاص طور پر صبح کے وقت ٹہلنے سے گریزکرنا چاہیے کیونکہ اس وقت ہوا سب سے زیادہ آلودہ ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایت کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر