سٹین نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا

سٹین نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اور تین مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سٹین واورینکا نے انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ واورینکا رواں برس جولائی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے سیزن کے بقیہ ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
32 سالہ واورینکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل اور فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم انجری کے باعث انہیں ومبلڈن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔