پنجاب سپیشل اولمپکس گیمز میں پہلے روز ہونیوالے مقابلوں کے نتائج

پنجاب سپیشل اولمپکس گیمز میں پہلے روز ہونیوالے مقابلوں کے نتائج

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر )17ویں پنجاب سپیشل اولمپک گیمز میں پہلے روز مردوں کے پاور لفٹنگ کی 105کلوگرام کیٹگری میں سیالکوٹ کے فرقان نے پہلی، رائزنگ سن کے رضوان شاہد نے دوسری اور ایس ای ٹی سی کے بلال خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین کے 72کلوگرام کی کیٹیگری میں شہلا سرفراز ، شبانہ اور تابندہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی، مردوں کی 50کلومیٹر ریس میں دانیال سعید، ریحان احمد ، نافل وقاص پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، 50کلومیٹر ریس کے دوسرے مقابلے میں حمزہ لاری، علی عثمان اور شہباز بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مردوں کی 1500میٹر ریس میں وہاج نے پہلی، ارسلان نے دوسری اور آکاش نے تیسری پوزیشن لی، 1500کلومیٹر کی دوسری ریس میں سعد حارث، عبدالمتین اور حسنین عارف پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی 50کلومیٹر کی دو ڑ میں نمرا، عیشہ نور نے پہلی، عائشہ قادری ، افراز عظمت نے دوسری ، مناہل، خدیجہ نے تیسری پوزیشن لی، مردوں کی سو میٹر ریس میں طلحہ محمود ، مؤذن اشرف پہلے، شہزاد، محمد علی دوسرے اور میر علی ، نعمان یاسین تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...