پہلا بابا گرونانک کبڈی ٹورنامنٹ پاکستان ایئرفورس نے جیت لیا

پہلا بابا گرونانک کبڈی ٹورنامنٹ پاکستان ایئرفورس نے جیت لیا

  



فیصل آباد(آئی این پی)پہلا بابا گرونانک دیوجی گر پر بھ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میں پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نے SNGPLکی ٹیم کو شکست دے کراپنے نام کرلیا پاکستان واپڈا نے تیسری اورپنجاب الیون نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق مہمان خصوصی عامر شفیق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے اول آنے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے دوئم کو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 80ہزار روپے دیئے۔

اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 70ہزار روپے نقد اور بابا گرو نانک سوینیئر ز دیئے عرفان مانا ، لالہ عبیداللہ، وقاص بٹ ، مشرف جنجوعہ، شفیق چشتی ، ارسلان وٹو، ملک بنیامین ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے اس موقع پر سردار سنتوک سنگھ منڈھیر ،کینیڈا سردار کلونت سنگھ شاہ ،امریکہ محمد سرور رانا سیکرٹری PKF، چوہدری اعجاز سیکرٹری پنجاب کبڈی بھی موجود تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی