عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 50سال تک جاری رہ سکتا ہے: ڈبلیو ایم او

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 50سال تک جاری رہ سکتا ہے: ڈبلیو ایم او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (اے پی پی) عالمی موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2017ء ریکارڈ کردہ تین گرم ترین سالوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جرمنی کے شہر بون میں ہونے والی کانفرنس کوپ 23 میں عالمی موسمیاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ 2017ء تین ریکارڈ گردہ گرم ترین سالوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ رواں سال جنوری تا ستمبر اوسط عالمی درجہ حرارت تقریباً 14.8 ڈگریسینٹی گریڈ رہا جو صنعتی دور سے قبل کے مقابلے میں تقریباً 1.1 ڈگری بلند ہے۔ ادارے کے مطابق گذشتہ تین سالوں میں عالمی حدت کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ مزید واضح ہوا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق 2016ء گرم ترین اور 2015ء دوسرے نمبر پر گرم ترین سال تھا۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزید اقدامات نہ کیے گئے تو درجہ حرات میں آئندہ 50 سالوں تک اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -