یوحنا آباد میں توڑپھوڑ کرنے کے مقدمہ کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی

یوحنا آباد میں توڑپھوڑ کرنے کے مقدمہ کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں توڑپھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث 12 ملزموں کے کیس کی سماعت 11نومبر تک ملتوی کرد ی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوحنا آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے اس کیس میں استغاثے کے گواہ اے ایس آئی محمد محسن کو طلب کررکھا تھا

مزید : علاقائی