گڑھی شاہو،سلنڈر پھٹنے سے ہزاروں مالیت کا سامان راکھ
لاہور(خبر نگار) گڑہی شاہو کے علاقے میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گڑہی شاہو کے علاقے میں سلنڈروں کی ایک دکان میں گیس کی ری فلنگ کے دوران ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث دیگر سلنڈروں میں آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔