نصیر آباد، 19 سالہ لڑکی پرُاسرار طور پر نرس کو آخری بیان دیکر چل بسی

نصیر آباد، 19 سالہ لڑکی پرُاسرار طور پر نرس کو آخری بیان دیکر چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) نصیر آباد کی رہائشی 19 سالہ لڑکی پراسرار طور پر زہر خورانی کے بعد نرس کو آخری بیان دے کر چل بسی، بیان میں اس نے کہا کہ شادی کے بغیر ماں بننے والی ہوں اس لئے زہر کھا کر خود کو ختم کر رہی ہوں۔ دوسری طرف لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے بداخلاقی کے بعد لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس کے ہسپتال پہنچنے تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔ نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں بھجوا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل کالونی نصیر �آباد کی 19 سالہ صغراں مقامی پلازہ میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ رات دو بجے پرُاسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے بعد لواحقین کے ہمراہ سروسز ہسپتال پہنچی جہاں نرس کو مذکورہ بیان دے کر دم توڑگئی ۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم اور مزید تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -