درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا

درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا

  



لاہور(خبر نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان نے تھانہ نصیر آباد ، تھانہ گلبرگ، تھانہ فیکٹری ایریا سمیت تھانہ مغل پورہ اور تھانہ شاہدرہ کی حدود میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ایس پی کینٹ آپریشن محمد نوید نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ فیروز پور روڈ پر واقع نواز شریف کالونی میں دو ملزمان ڈکیتی اور چوری کی نیت سے بیٹھے ہیں، جس پر انہوں نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا مدثر اللہ خان اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مارکرملزمان ذیشان مسیح اور سہیل کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر تین پسٹل اور 6موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ مزید ریکوری کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی